• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بلوچستان: مسافر بس کا ٹرالر سے تصادم، 11 افراد ہلاک

شائع October 25, 2017

بلوچستان کے علاقے چاغی میں بدترین ٹریفک حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

لیویز اہلکاروں کے مطابق حادثہ دالبندین سے 12 کلومیٹر دور لیغاپ کے علاقے میں پیش آیا جب کوئٹہ سے تافتان جانے والے مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

مسافر بس اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر سات افراد طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں:چاغی میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد ہلاک

حادثےکی اطلاع ملتے ہی مقامی قبائلی افراد اور لیویز اہلکار جائے حادثے پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے دالبندین ہسپتال منتقل کیا جن میں خواتین سمیت بچے بھی شامل تھے۔

شدید زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ چاغی میں پاک ایران سرحد کے قریب رواں سال اپریل میں بھی خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

لیویز اہلکاروں کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ پایا اور مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گیا۔

اسی ہفتے دو مختلف ٹریفک حادثات میں افغان خاندان کے 4 افراد سمیت 5 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024