• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سکس پیک بنانے کے لیے بہترین ورزش

شائع October 25, 2017
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

بولی وڈ اسٹار عامر خان نے گزشتہ سال اس وقت سب کو حیران کردیا تھا جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے چند ماہ کے اندر اپنا جسمانی وزن بڑھایا اور پھر دوبارہ 25 کلو وزن کم کرکے سکس پیک بنائے۔

تو اگر آپ بھی اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

مزید پڑھیں : جسم بنانے کے لیے کتنا عرصہ درکار ہوتا ہے؟

ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے مطابق بس آپ کو ایک آسان سی ورزش کو عادت بنانا ہوگا اور یہ ورزش ہے پلانک۔

اس ورزش کے لیے فرش پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور اپنے ہاتھوں کو آپس میں جڑ کر جسم کے اگلے حصے کو کہنیوں کی مدد سے اوپر اٹھائیں جبکہ ٹانگوں کو پاﺅں کی انگلیوں سے، بالکل کسی پل کی طرح۔

اپنے پیٹ کو اندر کھینچ کر رکھیں اور اس پوزیشن میں جتنی دیر رہ سکتے ہیں، رہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ورزش جسم کے متعدد مسلز کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے جیسے پہلو، فرنٹ اور کمر وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں : پروٹین سے بھرپور ناشتہ موٹاپے سے بچائے

تحقیق کے مطابق یہ ورزش جسم کے مسلز کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے اور توند کی چربی گھلا کر سکس پیک بناتی ہے، تاہم اس کے لیے دورانیہ بتدریج بڑھانا پڑتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس ورزش کے لیے کسی قسم کے آلات کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وقت نکالنا ہوگا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جب مسلز مضبوط ہونے لگتے ہیں تو اس پوزیشن میں دیر تک رہنا آسان ہوجاتا ہے جو جسم بنانے کا عمل تیز کردیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024