• KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:54am Sunrise 6:18am
  • KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:54am Sunrise 6:18am

اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسس آن لائن کرنے پر ویب سائٹ کریش

شائع October 24, 2017

کیمبرج یونیورسٹی نے اسٹیفن ہاکنگ کے ڈاکٹریٹ کے تھیسس کو آن لائن کردیا جس کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے پڑھنے کے لیے ویب سائٹ کا رخ کیا اور ویب سائٹ آن لائن ٹریفک کنٹرول نہیں کر پائی اور کریش کر گئی۔

خیال رہے کہ معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے تھیسس 1966 میں صرف 24 سال کی عمر میں مکمل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'انسانوں کو سو سال میں زمین سے نکل جانا چاہئے'

کائنات کی توسیع کی خصوصیات پر لکھے گئے اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسس میں کائنات کی تخلیق کے خیالات کا تصور پیش کیا گیا تھا جو سائنسدانوں میں بے حد مقبول ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسس کی آن لائن بہت زیادہ مانگ دیکھی جارہی تھی جسے دیکھتے ہوئے پیر کے روز یونیورسٹی نے اسے ویب سائٹ پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کیا گیا، جس کے بعد اس کو پڑھنے والوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ویب سائٹ لوڈ برداشت نہیں کرسکی اور لوگوں کی یونیورسٹی کی ویب سائٹ تک رسائی بالکل نا ممکن ہوگئی۔

اس حوالے سے معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ان کے تھیسس کی آن لائن رسائی کافی لوگوں کو آسمان کی طرف دیکھنے اور نظام کائنات کو سمجھنے کے لیے آسانی پیدا کر سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اکتوبر 2024
کارٹون : 19 اکتوبر 2024