• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ہم ایوارڈز کے 10 ناقابل فراموش لمحات

شائع October 24, 2017
فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت کی —۔
فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت کی —۔

پاکستان کے نامور ہم اسٹائل ایوارڈز کی دوسری سالانہ تقریب کراچی میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جہاں ماہرہ خان اور فواد خان تو موجود نہیں تھے لیکن اس کے باوجود ستاروں نے اس شاندار رات کو مزید یادگار بنادیا۔

فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت کی۔

اس رات کی میزبانی اداکارہ صبا قمر، فرحان سعید اور علی کاظمی نے کی، جبکہ بہترین ڈانس پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں۔

ہم اسٹائل ایوارڈز میں جہاں بہت سی چیزوں نے متاثر کیا وہیں کچھ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام بھی رہیں۔

اس رات کے 10 مایوس کن اور متاثر کن لمحات کی فہرست یہاں دیکھیں:

1-صبا قمر کی پہلی پرفارمنس

اس دوران صبا قمر نے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات کا مذاق بنایا، جبکہ ان بڑی عمر کے اداکاروں پر بھی تنقید کی جو اب تک نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

Take a bow, Saba Qamar! Our girl was on fiiiire! #HumStyleAwards #QHSA17 #HappeningNow @sabaqamarzaman

A post shared by IMAGES (@dawn_images) on

2- جب سائرہ شہروز نے عاصم اظہر کو ڈانس کا چیلنج دیا

ان دونوں نے مل کر اسٹیج پر ایسا ڈانس پیش کیا جو زیادہ متاثر کرنے میں ناکام رہا، تاہم ان کی پرفارمنس نے ماہرہ خان اور عثمان علی بٹ کی لکس اسٹائل ایوارڈز کی پرفارمنس یاد دلادی۔

Syra Shahroze & Asim Azhar just lit up the stage! #QHSA17

A post shared by IMAGES (@dawn_images) on

3- علی گل پیر کے اسکرپٹ کے بیزار لطیفے

اس دوران علی گل پیر کے اسکرپٹ میں تحریر کردہ لطیفے مایوس کن ثابت ہوئے، ایک موقع پر لان کے بہترین ڈیزائنر کو ایوارڈ دیتے ہوئے کہا گیا ’خواتین کو رشتہ ہونے کے علاوہ جو چیز سب سے زیادہ چاہیے وہ لان کا جوڑا ہے‘۔

4- جب میشا شفی کا ایوارڈ شعیب ملک نے قبول کیا، جو کبھی ان سے ملے تک نہیں

ایوارڈ شو میں گلوکارہ کو موسٹ اسٹائلش شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا، تاہم وہ یہاں موجود نہیں تھی، اس کے علاوہ ان کا کوئی جاننے والا بھی یہاں موجود نہیں تھا، جس کے بعد شعیب ملک سے گزارش کی گئی کے وہ میشا کا ایوارڈ قبول کریں۔

اس دوران شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’میں میشا سے کبھی نہیں ملا، لیکن مجھے امید ہے کہ انہیں اس ایوارڈ کے ملنے کی خوشی ہوئی ہوگی‘۔

5- جب علی کاظمی نے شاہ رخ کے نام سے سب کو بیوقوف بنایا

اس شو کے تیسرے میزبان علی کاظمی نے اعلان کیا کہ بولی وڈ کے کنگ خان بھی یہاں اسٹیج پر آنے والے ہیں، جس کے بعد سب نے ان پر بھروسہ کیا اور اپنے فونز نکال لیے تاکہ وہ شاہ رخ کی تصاویر لے سکیں، اس کے بعد انہوں نے کہاں کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرہ اب تک ایونٹ میں نظر نہیں آئیں۔

تاہم نہ تو ماہرہ اس شو کا حصہ بنی تھیں اور نہ ہی شاہ رخ خان یہاں آئے۔

6- جب صبا قمر نے ماہرہ خان کی بیزار کن نقل کی

علی کاظمی کے اعلان کے بعد شاہ رخ خان تو اسٹیج پر آئے لیکن اصلی شاہ رخ نہیں بلکہ کوئی اور، اور ان کا اسٹیج پر ساتھ صبا قمر نے دیا جو ماہرہ خان بننے کی نقل کرتی رہی تاہم شائقین ان سے زیادہ متاثر نہ ہوسکے۔

وہ پورے وقت صرف یہی کہتی رہی کہ ’میں شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہوں‘۔

7- جب عاطف اسلم نے اپنا ایوارڈ دیر سے قبول کیا

عاطف اسلم کو اسٹائل ائکن آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا، تاہم جب شعیب ملک اور ماورا حسین انہیں اسٹیج پر بلانے لگے تو وہ وہاں موجود ہی نہیں تھے، جس کے بعد شعیب ملک نے سب کے سامنے کہہ دیا کہ عاطف باتھ روم میں ہیں۔

8- جب شعیب ملک نے ایوارڈ پر سب کا شکریہ کیا لیکن اپنی اہلیہ کو بھول گئے

شعیب ملک کو کھیل کی اسٹائلش شخصیت کا ایوارڈ ملا، اس دوران انہوں نے اپنی فیملی میں سب کا شکریہ ادا کیا لیکن ایک شخص کو بھول گئے۔

شعیب نے اپنے بھائی، بہنوں، والدہ، والد سب کا شکریہ ادا کیا اور پھر کہا کہ ’مجھے لگ رہا ہے میں کچھ بھول رہا ہوں‘، جس کے بعد ناظرین میں بیٹھے ایک شخص نے ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا نام لیا، تاہم شعیب نے کہا کہ ’میں بہت نام لے چکا ہوں، اب بس‘۔

اس دوران جب صبا قمر نے شعیب ملک کو ڈراتے ہوئے یاد دلایا کہ ’آپ کو گھر بھی جانا ہے‘ تو شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے لیے کچھ خاص باتیں بھی کہہ دی، تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

9- جب شعیب اختر نے ایونٹ کی بہترین میزبانی کی

شعیب اختر نے اسٹیج پر آنے کے بعد اعلان کیا کہ وہ کچھ دیر کے لیے شو کے میزبان ہیں، جہاں فرحان سعید کی میزبانی متاثر کرنے میں ناکام رہی، وہیں صبا قمر اور علی کاظمی نے خاصہ متاثر کیا، تاہم شعیب اختر تمام تر توجہ اپنی جانب کرنے میں کامیاب رہے۔

یقیناً انہوں نے اپنے گیم شو کی میزبانی سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔

10- جب ونرز کی فہرست نے سب کو پریشان کیا

ہم اسٹائل ایوارڈز میں چند ایوارڈز تو ان کو ہی ملے جو واقعی اس کے حقدار تھے، تاہم چند ایسے بھی تھے جو ہمارے خیال سے صحیح انتخاب نہیں رہے۔

جیسے بہترین برائڈل ایوارڈ شہلا چتور کو دیا گیا، جنہوں نے اس سال برائڈل کلیکشن میں کوئی کمال نہیں کیا، اس کے علاوہ ٹی وی اور ماڈل کی اسٹائلش شخصیت کا ایوارڈ بھی صحیح انتخاب نہیں رہا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raja Bilal Oct 24, 2017 03:36pm
Flop Show with flop hosts!

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024