• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سری لنکا نے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

شائع October 23, 2017
حسن علی نے لہیرو تھریمانے کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی آخری امید بھ ختم کردی تھی— فوٹو: اے ایف پی
حسن علی نے لہیرو تھریمانے کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی آخری امید بھ ختم کردی تھی— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ انتہائی مستقل مزاجی کے ساتھ جاری ہے اور پاکستان کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں شکست کے بعد ہونے والے کلین سوئپ کے ساتھ ہی سری لنکا نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

ٹیسٹ میچ میں کلین سوئپ کرنے والی سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز میں بے دانت کی شیر نظر آئی اور پاکستان نے پوری سیریز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو باآسانی شکست سے دوچار کر کے 5-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

اس سیریز میں شکست کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم نے نیا بدترین عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا جو آج تک کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بھی ٹیم نہ بنا سکی۔

پاکستان سے سیریز سے قبل سری لنکا کو 2017 میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے ہاتھوں بھی کلین سوئپ کا منہ دیکھنا پڑا اور پاکستان کے خلاف شکست کے ساتھ ہی یہ ان کا رواں تیسرا کلین سوئپ ہے جو کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ایک سال کے دوران تین کلین سوئپ نہیں ہوئے لیکن 2017 میں جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں کلین سوئپ کے ساتھ سری لنکا نے یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024