• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’میں شاہ رخ خان ہوں، مجھے کچھ اور بننے کی کیا ضرورت‘

شائع October 23, 2017
51 سالہ شاہ رخ خان کی فلموں کو چند سالوں سے تجزیہ کاروں کا منفی ردعمل موصول ہورہا ہے —۔
51 سالہ شاہ رخ خان کی فلموں کو چند سالوں سے تجزیہ کاروں کا منفی ردعمل موصول ہورہا ہے —۔

شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا کنگ کہا جاتا ہے، جن کی کامیابی دنیا سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

51 سالہ شاہ رخ خان کی فلموں کو چند سالوں سے تجزیہ کاروں کا منفی ردعمل موصول ہورہا ہے، تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے حریف اداکاروں کی کامیابی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا کہ بولی وڈ میں 25 سال گزارنے کے بعد ان کے لیے ابھی تک سب سے مقبول رہنا کتنا مشکل ہے؟

مزید پڑھیں: میں 'فقیر' ہوں، شاہ رخ خان

اس پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’اتنا کامیاب اسٹار ہونے کا کیا مقصد ہے جب میں کسی اور کو فالو کروں؟ یا مجھے کسی اور کی فکر ہو، یا میں اپنا موازانہ کسی اور سے کروں‘۔

With my Most handsome friend @iamsrk Picture abhi baaki hain mere dost❤️

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder) on

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ویسے ایسا کہنا ٹھیک نہیں ہوگا، لیکن باہر ایسے بہت لوگ ہیں جو شاہ رخ خان بننے کی خواہش کرتے ہیں، میں شاہ رخ خان ہوں، تو مجھے کچھ اور بننے کی کیا ضرورت ہے‘۔

شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے تو ان کے پاس بالکل پیسے نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان پرکشش ترین دوست قرار

اداکار کا کہنا تھا کہ ’پیسے، گھر، مستقبل، والدین ان سب کے بغیر میں آگے بڑھا، کیوں کہ اس وقت میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں تھا، اب میرے پاس سب کچھ ہے، اور اب سوچتا ہوں میرے پاس کھونے کو بہت کچھ ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’زندگی کو اس نظر سے دیکھنا چاہیے، جب میرے پاس کچھ نہیں تھا میں تب اتنا بہادر تھا تو اب جب میرے پاس سب کچھ ہے تو میں پریشان کیوں ہوں‘۔

Too early for me on a set but then @aanandlrai makes you hear a lovely song. #ReasontoSmile

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk) on

ویسے تو شاہ رخ خان کا کئی سالوں سے فلمی دنیا سے تعلق ہے، تاہم ان کے مطابق وہ بہت زیادہ فلمیں دیکھنے کے شوقین نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ، انوشکا اور کترینہ دوبارہ ایک ساتھ کاسٹ

انہوں نے کہا کہ ’میں فلمیں نہیں دیکھتا، لیکن میری فیملی نے اب شرط رکھی ہے کہ اگر مجھے انڈسٹری میں مزید کام کرنا ہے تو کم از کم دو ہندی فلمیں ضرور دیکھنی پڑیں گی، وہ کہتے ہیں کہ میں فلمیں کیسے نہیں دیکھتا، میں فلمیں بناتا ہوں، ان میں کام کرتا ہوں، کمپنی چلاتا ہوں تو پھر کیوں نہیں دیکھتا؟‘

اس سے قبل تینوں اداکار جب تک ہے جاں میں ایک ساتھ نظر آئے تھے—فائل فوٹو
اس سے قبل تینوں اداکار جب تک ہے جاں میں ایک ساتھ نظر آئے تھے—فائل فوٹو

شاہ رخ کے مطابق ان کی فیملی نے فلموں کی ایک فہرست بھی تیار کی ہے جو مجھے دیکھنی پڑیں گی۔

وہ اس وقت ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ چھوٹے قد کے شخص کا کردار ادا کریں گے۔

فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024