• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت آئی توسندھ میں پہلے پولیس کا نظام ٹھیک کروں گا،عمران خان

شائع October 22, 2017 اپ ڈیٹ October 23, 2017

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی وکٹ گر گئی ہے اور اب زرداری کی باری ہے، سندھ میں حکومت آئی تو سب سے پہلے پولیس کے نظام کو ٹھیک کروں گا۔

سندھ کے علاقے سیہون میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑی تبدیلی آرہی ہے اور قوم کومل کرکرپٹ مافیا کوشکست دینا ہوگی، نوازشریف کے بعد ابھی اوربھی بہت لوگ کہیں گے کہ ہمیں کیوں نکالا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عزیربلوچ نےاعتراف کیا شوگرملوں پرقبضہ کرکے زرداری کوسستے داموں دلوائیں جس کی جے آئی ٹی رپورٹ جاری کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرقوم کا پیسہ لوٹا جاتاہے، 21سال سے روٹی، کپڑااورمکان کے نام پردھوکا دیکھ رہاہوں۔

کرپشن کے خاتمے کے بغیر غربت اور بے روزگاری پر قابو پانے کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے اورپاکستان میں ایک دن کی کرپشن 12ارب روپے ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہر کمزورطبقے کے ساتھ کھڑا ہوں گا، نوازشریف کی وکٹ گرگئی ہے اور اب زرداری کی باری ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جہاں پولیس عوام سے پیسے لے وہاں زرداری کا قانون ہوگا، سندھ میں حکومت آئی توسب سے پہلے پولیس کا نظام ٹھیک کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ اندرون سندھ جتنی غربت ملک کے کسی حصے میں نہیں دیکھی، کرپشن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کو پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بےفکرہوجائیں سندھ میں الیکشن جیت کردکھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس غیر سیاسی ہے اور آج سب سے زیادہ پرامن صوبہ خیبر پختونخوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024