• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انجری کا شکار رومان سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر

شائع October 22, 2017
رومان رئیس سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
رومان رئیس سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر رومان رئیس انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور جلد ان کے متبادل کا اعلان کردیا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث سری لنکا کے خلاف 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے رومان رئیس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ادھر قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں تاہم ان کے فٹنس مسائل ٹیم منیجمنٹ کے لئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں اور ممکنہ طور پر نوجوان بلے باز ٹیم ٹی20 سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ قوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی انجری مسائل سے دوچار ہیں اور ٹی20 سیریز میں ان کی شرکت بھی فٹنس سے مشروط ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024