• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بھارتی ریاست اتر پردیش میں صحافی قتل

شائع October 22, 2017

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں تین مسلح افراد نے ایک ہندی اخبار کے صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آئی جی) آنند کمار کے مطابق بھارت کے ہندی زبان کے بڑے اخبارات میں سے ایک اخبار روزنامہ دائنیک جاگراں کے رپوٹر راجیش مشرا کو تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

خیال رہے کہ بھارت صحافیوں کے لیے ایشیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں نامعلوم افراد نے رپورٹر پر فائرنگ کی تاہم ان میں دو افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا کیونکہ پولیس کو ان کی شناخت معلوم ہوچکی ہے اور اس معاملے میں تفتیش بھی جاری ہے تاہم اب تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

مقتول صحافی بھارت میں دائیں بازو کی بااثر تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رکن تھے، جو کہ حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ذیلی نظریاتی تنظیم کہلاتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک رپورٹر کو بھارت کے شمالی علاقے میں سیاسی بد امنی کے دوران اپنے صحافتی فرائض انجام دینے کے پاداش میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔


یہ خبر 22 اکتوبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024