• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایشیا کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 4-0 سے شکست

شائع October 21, 2017 اپ ڈیٹ October 22, 2017
—فوٹو:ایشین ہاکی فیڈریشن فیس  بک
—فوٹو:ایشین ہاکی فیڈریشن فیس بک

بھارت نے پاکستان کو ہاکی ایشیا کپ کے سپر فور میں 4-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنادی جبکہ پاکستان تیسری پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گا۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی کھیل پر چھائی رہی اور پاکستان کے خلاف مسلسل گول کرتی رہی۔

پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد ناقص کارکردگی کا مظاہرہ جاری ہے۔

پاکستانی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف میچ کو 1-1 گول سے برابر کردیا تھا جس کے بعد ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے تھے تاہم سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں ٹورنامنٹ کی مضبوط بھارتی ٹیم کو شکست دینے کی صورت میں فائنل کھیلنے کی صورت نکل سکتی تھی جس کو حریف ٹیم نے ناممکن بنادیا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ: پاکستان، جنوبی کوریا کا میچ 1-1 گول سے برابر

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان کو گروپ میچ میں بھی شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کے ہاتھوں بھی پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ملائیشیا کی ٹیم کو 4-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی برتری ثابت کردی تھی۔

جاپان کی ٹیم نے میزبان بنگلہ دیش کو گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں 4-0 سے واضح شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024