• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دب کر ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی

شائع October 21, 2017

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دب کرہلاک مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں نے مزید پانچ لاشوں کو نکال لیا ہے تاہم مزید دو کان کنوں کی تلاش جاری ہے جس کے لیے امدادی کارکنوں کی جانب سے 'سخت محنت' کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دبے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے 30 گھنٹوں سے امدادی کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ ضلع ہرنائی کے علاقے شہراگ میں کوئلے کی ایک کان لینڈ سلائیڈنگ کے بعد گرنے والے پہاڑ کے ایک ٹکڑے کی ذد میں آگئی تھی جس کے نتیجےمیں 10 افراد دب گئے تھے جن میں سے صرف ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان: پہاڑ کا ایک حصہ بیٹھ جانے سے 2 کان کن جاں بحق

مزدور کوئلے کی کان میں 1600 فٹ گہرائی میں جاکر کام کررہے تھے کہ کان دب گئی تھی جس کے بعد ایف سی، لیویز اور مائنز اینڈ مینرل ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے انھیں بچانے کے لیے کوششیں شروع کردی تھیں۔

مقامی صحافی محمد حنیف ترین کا کہنا تھا کہ 'دب جانے والے کان کنوں کو نکالنے کے لیے آپریشن تین دنوں سے جاری ہے'۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ناقص انتظامات اور ناقص صورت حال کے باعث کام کے دوران کان کنوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس آتی ہیں جہاں آئے روز مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024