• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ون ڈے رینکنگ: جنوبی افریقہ نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی

شائع October 20, 2017 اپ ڈیٹ October 21, 2017
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو لگاتار دو ون ڈے میچوں میں شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو لگاتار دو ون ڈے میچوں میں شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

دبئی: جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت سے ٹاپ پوزیشن چھین کر دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

تاہم پوزیشن کے دفاع کیلئے اسے بنگال ٹائیگرز کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کرنا ہو گی جبکہ بھارتی ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

مزید پڑھیں: ڈی ویلیئرز کے 176 رنز، بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں بھارت کے پاس دوبارہ ٹاپ پوزیشن پانے کا موقع ہو گا اور ہدف کے حصول کیلئے اسے کیویز کو 3-0 سے ہرانا ہو گا۔

نئی درجہ بندی میں آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024