• KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: حسن علی بہترین باؤلر بن گئے

شائع October 20, 2017
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی، جس کے تحت فاسٹ باؤلر حسن علی ون ڈے کے بہترین باؤلر بن گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی باؤلرز رینکنگ میں حسن علی 6 درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پرآگئے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دو درجہ ترقی کے بعد سرفہرست ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: حسن علی فٹنس پر سمجھوتہ نہ کرنے کیلئے پرعزم

پاکستان کے بابراعظم کی رینکنگ میں بھی دو درجہ ترقی ہوئی اور وہ چوتھے نمبر پر آگئے، ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی دوسرا کھلاڑی شامل نہیں۔

دوسری جانب محمد حفیظ بھی آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلا نمبر ہے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024