• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’جانتی تھی شعیب منصور کی اگلی فلم میں، میں ہی کام کروں گی‘

شائع October 20, 2017
ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ 17 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے —۔
ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ 17 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے —۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا فلمی کیریئر ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے کیا تھا جو 2011 میں سینما گھروں کی زینت بنی، اس فلم میں ماہرہ خان نے معاون کردار ادا کیا جبکہ عمیمہ ملک مرکزی کردار میں نظر آئیں تھی۔

تاہم ماہرہ شعیب منصور کی ایک اور فلم ’ورنہ‘ میں اب مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی اور اس حوالے سے ماہرہ کا کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین تھا کہ شعیب منصور کی اگلی فلم ان کے بغیر نہیں بنائی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ماہرہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم تھا شعیب مجھے فون کریں گے، پتا نہیں کیوں، لیکن میں جانتی تھی ان کی اگلی فلم میں میں ہی کام کروں گی، وہ مجھے بےحد پسند کرتے ہیں‘۔

ماہرہ نے مزید کہا کہ ’انہوں نے مجھے کال تو نہیں کی، تاہم ای میل بھیجی، جس میں لکھا تھا کہ میں نے تمہیں زندگی کی پہلی فلم دی تھی، اور اب میں تمہیں تمہاری زندگی کا سب سے بہترین کردار دوں گا‘۔

مزید پڑھیں: ’کسی کو یہ حق نہ دیں کہ وہ آپ کی شخصیت بیان کرسکے‘

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے خود اب تک فلم کا ٹریلر نہیں دیکھا اور وہ اس لیے کافی نروس ہیں۔

اس دوران میڈیا نے ماہرہ خان نے ان کی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہوئیں تصاویر پر بھی سوالات کیے۔

ان کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’یہ میری ذاتی زندگی ہے، میں ہمیشہ ہی کافی خیال رکھتی ہوں ہر بات کا اور آگے سے اور زیادہ خیال رکھوں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور رنبیر کی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

خیال رہے کہ فلم کے ٹریلر کو ماہرہ کے مداحوں نے خوب پسند کیا، اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ فلم 2017 کی ایک اور کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئے گی۔

2 منٹ 53 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ سارہ (ماہرہ خان) اپنے شوہر کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہوتی ہیں، تاہم چند لوگوں کی وجہ سے ان کی زندگی میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔

فلم ’ورنہ‘ میں ہارون شاہد اور ماہرہ خان کے علاوہ ضرار خان، نیمل خاور اور رشید ناز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم ’ورنہ‘ 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024