• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلوچستان: پہاڑ کا ایک حصہ بیٹھ جانے سے 2 کان کن جاں بحق

شائع October 20, 2017

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پہاڑ ایک حصہ بیٹھ جانے سے 9 کان کن دب گئے جبکہ دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق 7 کان کن اب بھی کوئلے کی کان میں ہزاروں فٹ نیچے پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس سے 7 مزدور ہلاک

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہ رنگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کوئلے کی کان میں حادثہ، 2 کان کن ہلاک

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ متعدد کان کن ہزاروں فٹ نیچے کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی، انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی امدادی سرگرمیوں کے بعد ریسکیو کا عملہ 2 کان کنوں کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم کوئلے کی کانوں میں کام کی خراب صورت حال کے باعث یومیہ متعدد کان کن ہلاک ہوجاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024