• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان نے 25 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

شائع October 18, 2017
گرفتار ماہی گیروں کوپولیس کے حوالے کردیا گیا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا—فوٹو:اے ایف پی
گرفتار ماہی گیروں کوپولیس کے حوالے کردیا گیا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان نے بھارت کے 25 ماہی گیروں کو مبینہ طورپر پاکستانی سمندر میں غیرقانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر گرفتار کرلیا ہے۔

اے ایف پی کو سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے گزشتہ چار دنوں کے دوران لکڑی کی چار کشتیاں اور ماہی گیروں کی گرفتاریاں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'گرفتار ماہی گیروں کو باقاعدہ طور پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو انھیں عدالت میں پیش کریں گے'۔

مقامی پولیس کے سینئر اہلکار عدیل چانڈیو نے بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ بھارتی اور پاکستانی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مسلسل گرفتار کیا جاتا رہا ہے کیونکہ بحیرہ عرب میں سرحد کو واضح نہیں کیا گیا ہے۔

کشتیوں میں سرحد کے حوالے سے واضح کرنے والی ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی بھی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ایک اہم وجہ ہے۔

ماہی گیر جیلوں میں طویل قید کے دوران دنیا سے چلے جاتے ہیں جبکہ کئی ماہی گیر اپنی سزا پوری کرلیتے ہیں لیکن وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث رہائی سے محروم رہ جاتے ہیں اور ان کی قید مزید طویل ہوجاتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال جولائی میں بھارت کے 78 ماہی گیروں کو رہا کردیا تھا جنھیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024