• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر پسند کریں گے؟

شائع October 18, 2017
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے دوست کی لوکیشن کو کہیں بھی ٹریک کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو واٹس ایپ نے لائیو لوکیشن شیئرنگ کا نام دیا ہے جو صارفین کو اپنا جائے وقوع رئیل ٹائم میں ان دوستوں سے شیئر کرنے کا موقع دیتا ہے جن سے وہ بات چیت کررہے ہوں۔

اس سے قبل اس ایپ میں لوکیشن شیئرنگ فیچر تو موجود تھا مگر اس کے ذریعے صارفین کسی نقشے میں اس مقام کو ہی شیئر کرسکتے تھے جہاں وہ طویل وقت سے موجود ہوں۔

مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر میں لائیو لوکیشن شیئر کرنا ممکن

مگر اب صارفین لائیو لوکیشن کا انتخاب کرکے دوستوں کو آگاہ کرسکتے ہیں، جو دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا دوست اس وقت کہاں سفر کررہا ہے۔

یہ فیچر جو کسی بھی چیٹ کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے، صارفین کو موقع دیتا ہے کہ وہ پندرہ منٹ، ایک گھنٹے یا آٹھ گھنٹے کے لیے اپنے دوست سے لوکیشن رئیل ٹائم یں شیئر کرسکیں۔

سننے میں تو کافی خوفزدہ کردینے والا لگتا ہے مگر واٹس ایپ کے مطابق یہ ایک سادہ اور محفوظ طریقہ ہے جس سے لوگ جان سکتے ہیں کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ فیچر ہے اور صارفین جب چاہے اس لوکیشن شیئرنگ کو روک سکتے ہیں۔

ویسے لوکیشن شیئرنگ اکثر صارفین کے لیے کچھ زیادہ پسندیدہ فیچر نہیں کیونکہ جی پی ایس کا استعمال بیٹری لائف کم کرتا ہے، خصوصاً پرانے اسمارٹ فونز میں۔

یہ بھی پڑھیں : اب واٹس ایپ اسٹیٹس ویب پر شیئر کرنا ممکن

مگر واٹس ایپ کا دعویٰ ہے کہ کمپنی نے اس فیچر کے بیٹری لائف پر مرتب ہونے والے اثرات پر کافی توجہ مرکوز کی ہے اور کوشش کی ہے کہ یہ جلد بیٹری ختم ہونے کا باعث نہ بنے، چاہے صارفین طویل دورانیے تک اپنی لوکیشن کسی سے شیئر کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ انجنیئرنگ ٹیم نے بیٹری کی زندگی بڑھانے کے لیے کافی وقت صرف کیا ہے کیونکہ ہمارے خیال میں بھی بیٹری لائف ہی اس فیچر کے لیے بہت ضروری ہے۔

استعمال کا طریقہ

کسی بھی فرد یا گروپ میں چیٹ کے دوران آپ لائیو لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہوں تو اٹیچ بٹن میں موجود لوکیشن کے آپشن پر کلک کریں جو شیئر لائیو لوکیشن کا آپشن دے گا۔ وہاں آپ اپنی پسند کے وقت کا انتخاب کرکے سینڈ پر کلک کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024