• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا آپ نے ماہرہ کی فلم ’ورنہ‘ کا ٹریلر دیکھ لیا؟

شائع October 18, 2017
فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —۔
فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —۔

ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ کا مداح بےصبری سے انتظار کررہے ہیں، جس کا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

فلم ’ورنہ‘ کی ہدایات شعیب منصور دے رہے ہیں، جس کی مکمل کہانی تو اب تک سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹس کے مطابق فلم میں ماہرہ خان زیادتی کا شکار ہونے کے بعد بدلہ لیتی نظر آئیں گی۔

2 منٹ 53 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ سارہ (ماہرہ خان) اپنے شوہر کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہوتی ہیں، تاہم چند لوگوں کی وجہ سے ان کی زندگی میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' میں ماہرہ کا مرکزی کردار

خیال رہے کہ اس فلم کا ٹیزر بھی اس سے قبل ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ماہرہ خان کسی کو مارتی نظر آئی تھیں۔

بعدازاں ایک گانا ’سنبھل سنبھل کے‘ بھی سامنے آیا۔

اس گانے میں ماہرہ خان موجود ہیں، جو فلم کے دوسرے مرکزی اداکار ہارون شاہد کو پسند کرتی نظر آئیں، ہارون فلم میں ماہرہ خان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ گانا ہارون شاہد کے ساتھ ساتھ زیب بنگش نے گایا ہے، ان دونوں کا شمار پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں کیا جاتا ہے اور یقیناً یہ گانا بھی اس بات کا ثبوت ہے۔

فلم ’ورنہ‘ میں ہارون شاہد اور ماہرہ خان کے علاوہ ضرار خان، نیمل خاور اور رشید ناز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ ماہرہ خان کی دوسری فلم ہے جس میں وہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی، اس سے قبل ان دونوں نے ایک ساتھ فلم ’بول‘ میں کام کیا تھا، جو ماہرہ کی ڈیبیو فلم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ’ورنہ‘ میں بدلہ لینے کو تیار

فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ماہرہ خان اس وقت اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں لوریل برائیڈل ویک میں شرکت کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ میک اپ برانڈ لوریل کی سفیر منتخب ہوچکی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو دنیا بھر میں مقبول اس برانڈ کا حصہ بنی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024