• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سری لنکا سے لاہور میں میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

شائع October 17, 2017

سری لنکن ٹیم کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے آخری ٹی20 میچ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے اور پی سی بی نے اس بار ٹکٹوں کی قیمتوں میں نسبتاً کمی کی ہے۔

حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف ہونے والی تین میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹکٹوں کی مالیت 500 روپے سے 8 ہزار روپے تک رکھی گئی تھی جس پر شائقین کرکٹ نے زیادہ قیمتوں پر پی سی بی کو شدید تنقید کی۔

سابقہ تجربے کو مدنظر رکھ کر اس مرتبہ پی سی بی نے ٹکٹ کی قیمتیں نسبتاً کم رکھی ہیں اور ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت پانچ ہزار روپے ہے۔

پی سی بی نے ابتدائی طور پر فرسٹ کلاس اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی ہے اور بعد میں بقیہ انکلوژر کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

پی سی بی نے وسیم اکرم انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت پانچ ہزار روپے مقرر کی ہے البتہ جبکہ عمران خان اورفضل محمود انکلوژر کے ٹکٹس تین تین ہزارمیں فروخت ہوں گے۔

فرسٹ کلاس انکلوژر میں جاوید میانداد، رمیز راجہ و وسیم راجہ، عبدالقادر اور عبدالحفیظ انکلوژر کے ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکاکےدرمیان سیریزکا آخری ٹی ٹونٹی قذافی اسٹیڈیم میں انتیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024