• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سری لنکن کپتان نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع October 17, 2017
اپل تھارنگا نے ناقابل شکست 112 رنز کی اننگز کھیلی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
اپل تھارنگا نے ناقابل شکست 112 رنز کی اننگز کھیلی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

ابوظہبی: سری لنکن ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بیٹسمین اپل تھارنگا پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سنچری سے اپنی ٹیم کو فتح تو نہ دلا سکے لیکن انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 32 رنز سے شکست دی تھی اور اس میچ میں تھارنگا نے 112 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں اپل تھرنگا نے بطور اوپنر اننگز کا آغاز کیا اور ایک اینڈ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے تاہم دوسری اینڈ سے کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔

اس میچ میں انہوں نے ناقابل شکست رہ کر سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے والے پہلے بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے۔

مجموعی طور پر تھارنگا ون ڈے میچ میں بیٹ کیری کرنے والے دنیا کے 11ویں کھلاڑی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024