• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سری لنکانے گوناتھیلاکا کی پابندی میں کمی کردی

شائع October 17, 2017
دھنشکا گوناتھیلاکا پر ضابطہ اخلق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
دھنشکا گوناتھیلاکا پر ضابطہ اخلق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

کولمبو: سری لنکا کرکٹ نے آل راؤنڈر دھنشکا گوناتھیلاکا پر عائد چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کرتے ہوئے اسے تین میچز تک محدود کردیا ہے۔

پابندی میں کمی کا فیصلہ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنہالیز اسپورٹس کلب نے گوناتھیلاکا کی جانب سے سزا میں کمی کی اپیل کی تھی اور ہم نے ایگزیکٹو بورڈ کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے آل راؤنڈر کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی۔

تاہم بورڈ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے ایک برس کے دوران آل راؤنڈر نظر میں رہیں گے اور اس عرصے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کی تین میچز کی معطلی کی سزا دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ کے شروع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گوناتھلیکا پر چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی پابندی عائد کی تھی۔

سری لنکن بورڈ کی جانب سے سزا میں کمی کی ممکنہ وجہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کے خلاف متواتر شکستیں بھی ہو سکتی ہیں اور اس پابندی کے خاتمے کے بعد گوناتھیلاکا کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سری لنکن ٹیم کی آخری ٹی20 میچ کیلئے پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کے ممکنہ انکار کے سبب سری لنکن کرکٹ حکام یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے کیونکہ ذرائع کے مطابق کپتان اپل تھارنگا کے ساتھ ساتھ لاستھ ملنگا اور دنیش چندیمل بھی پاکستان آنے سے انکار کر سکتے ہیں اور اسی وجہ سے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینے کیلئے بورڈ نے گوناتھیلاکا کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024