• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سری لنکا سے ٹی20 سیریز، سہیل خان اسکواڈ سے ڈراپ

شائع October 17, 2017
وہاب ریاض اور سہیل خان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
وہاب ریاض اور سہیل خان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی زیر سربراہی قائم سلیکشن کمیٹی نے تین میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا علان کردیا ہے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں حصہ لینے والے اسکواڈ میں محض ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

فاسٹ باؤلر سہیل خان سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے اور ان کی جگہ محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد عامر کو بھی اسکواڈ میں رکھا گیا ہے لیکن ان کی سیریز کیلئے ٹیم میں شمولیت کا انحصار فٹنس سے مشروط ہے۔

اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان خان شنواری اور عمر امین۔

تبصرے (1) بند ہیں

عمران Oct 18, 2017 10:16am
سہیل خان کو کوچ مکی آرتھر سے شکایات تھیں ۔ اسی وجہ سے سہیل خان نے کراچی کنگز سے لاہور لائینز میں ٹرانسفر کیا۔ اگر آپ نے دریا میں رہنا ہے تو آپ مگرمچھ سے بیر نہیں رکھ سکتے ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024