• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاکستان اقوام متحدہ کی ’انسانی حقوق کونسل‘ کا رکن منتخب

شائع October 16, 2017

پاکستان 2018 سے 2020 تک کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج ہونے والے انتخاب میں پاکستان نے دو تہائی سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی رکنیت سے انسانی حقوق کے قومی اور عالمی ایجنڈے کے لیے ہمارے کردار اور خدمات پر عالمی برادری کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔

پاکستان کے رکن منتخب ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم اور تمام حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کامیابی سے قومی اور بین الاقوامی طور پر ہمارے وقار میں اضافہ ہوگا، ہماری عزت کی جائے گی اور ہم عالمی طور پر تنہا نہیں ہوں گے۔‘

پاکستان کے ہمراہ دیگر 11 ممالک بھی انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہوئے جن میں آسٹریلیا، افغانستان، نیپال، قطر، کونگو، سلوواکیا، اسپین، یوکرین، چلی، میکسیکو اور پیرو شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024