• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بالوں میں جلد سفیدی کی وجہ یہ تو نہیں؟

شائع October 16, 2017
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

ہر ایک کو اس کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد افراد تو سیکڑوں بلکہ ہزاروں روپے اسے چھپانے میں لگا دیتے ہیں اور وہ ہیں سر کے سفید بال۔

سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائے۔

تو اگر آپ کے بالوں میں چاندی جوانی میں ہی نمودار ہونے لگی ہے تو اس کی وجہ آپ کی غذا میں ایک اہم جز کی کمی ہوسکتی ہے، اور وہ جز ہے کاپر۔

مزید پڑھیں : قبل از وقت سفید بالوں کی روک تھام بہت آسان

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق کے مطابق کاپر ایک ہارمون میلانین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والا جز ہے، جو کہ بالوں کی رنگت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

اگر بال بہت تیزی سے سفید ہورہے ہوں یا نوجوانی میں ہی اس کے شکار ہوجائیں (جیسے بیس سے تیس سال کے درمیان) تو جسم میں کاپر کے لیول کا ٹٰسٹ ضرور کروالیں۔

یہ بھی پڑھیں : بالوں کے سفید ہونے کی 4 وجوہات

یہ جز مشرومز، جھینگوں، کلیجی، دالوں، باداموں، خشک خوبانی، ڈارک چاکلیٹ اور سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔

ویسے یہ جان لیں کہ تیس سال کے بعد ہر گزرتی دہائی کے دوران بالوں کے سفید ہونے کا امکان دس سے بیس فیصد بڑھ جاتا ہے۔

تو اگر کچھ افراد اپنے بالوں کی قدرتی رنگت طویل عرصے تک برقرار رکھ پاتے ہیں، تو بھی ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہر ایک کے بال سفید ہوجاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024