• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بابر اعظم نے ایک ہی اننگز میں آملا اور ڈی ویلیئرز کے ریکارڈ توڑ دیے

شائع October 16, 2017 اپ ڈیٹ October 18, 2017
بابر اعظم سنچری کی تکمیل پر داد کا جواب دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم سنچری کی تکمیل پر داد کا جواب دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے بابر اعظم نے دو نئے نیا عالمی ریکارڈز قائم کردیے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم 101 رنز پر چھ وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی اور اس موقع پر بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔

انہوں نے لگاتار دوسری سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ شاداب خان کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے 109 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو 219 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہاشم آملا کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

یہ بابر اعظم کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے اور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اننگز میں سات سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر نے اپنے کیریئر کی محض 33ویں اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کی جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہاشم آملا کے پاس تھا جنہوں نے 41 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم کی یہ متحدہ عرب امارات میں ون ڈے میچوں میں لاگاتر تیسری پانچویں سنچری ہے جو کسی بھی ملک میں لگاتار سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل کسی ملک میں لگاتار سنچریوں کا ریکارڈ سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے بھارت میں لگاتار چار سنچریاں اسکور کی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Maha Oct 17, 2017 04:44pm
Well played Babar Hats off to you!!!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024