• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہیواوے کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فلیگ شپ فون

شائع October 16, 2017
— فوٹو بشکریہ ہیواوے
— فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے نے پہلی بار ایسے دو فلیگ شپ فونز میٹ 10 اور میٹ 10 پرو متعارف کرا دیئے ہیں جو کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چپ سے لیس ہیں تاکہ ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ کیا جاسکے بلکہ انہیں ہرایا جاسکے۔

یہ ہیواوے کے پہلے فونز ہیں جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہیں جبکہ اے آئی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

کمپنی کا تو کہنا ہے کہ یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ 1.2 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کا 4 کیمروں والا پہلا اسمارٹ فون

دونوں فونز میں نمایاں فرق ان کی اسکرین سائز اور ساخت کا ہے۔

میٹ 10 فون 5.9 انچ کی ایل سی ڈی کے ساتھ ہے جبکہ میٹ 10 پرو سکس انچ او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ہے، مگر اس میں بیزل کچھ اس طرح ہیں کہ وہ چھوٹا لگتا ہے۔

دونوں فونز میں ایک اور فرق فنگر پرنٹ سنسر کا ہے، میٹ 10 میں یہ سنسر فرنٹ اسکرین پر نیچے دیا گیا ہے جبکہ میٹ 10 پرو میں یہ فون کے بیک پر ہے۔

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

میٹ پرو واٹر پروف ہونے کے ساتھ ساتھ آئی آر ایس بلاسٹر کے ساتھ بھی ہے جبکہ دوسرے فون میں ہیڈ فون جیک اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ دیا گیا ہے۔

اس سے ہٹ کر دونوں فونز کے فیچرز ایک جیسے ہیں یعنی کیرین 970 سی بی یو، 4 جی بی ریم، 4000 ایم اے ایچ بیٹری، 64 جی بی اسٹوریج اور بیک پر ڈوئل کیمرے ایف 1.6 لینسز کے ساتھ۔

اس ڈوئل کیمرہ سیٹ میں ایک کیمرہ بیس میگا پکسل کے کلر سنسر کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل کے مونوکروم سنسر کے ساتھ، جو تصاویر کو سام سنگ کے گلیکسی نوٹ ایٹ یا آئی فون ایکس جتنا بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

میٹ 10 پرو کا ایک سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کا ورژن بھی دیا گیا ہے جبکہ اس کا پورشے ڈیزائن کے نام سے ایک خصوصی ماڈل بھی ہے جو کہ سکس جی بی ریم اور 256 جی بی ریم کے ساتھ ہوگا۔

دونوں فونز میں یو ایس بی سی دی گئی ہے جبکہ سام سنگ کی طرح ڈیسک ٹاپ سے منسلک کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے، تاہم دیگر کمپنیوں کے برعکس آپ اس فون کو براہ راست مانیٹر پر کیبل کے ذریعے پلگ کرکے کمپیوٹر کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

تاہم اس فون کی خاص بات اس کا پراسیسر یا کیرین 970 چپ ہے جو کہ کمپنی نے خود تیار کی ہے اور اس میں نیورول پراسیسنگ یونٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایپل نے بھی آئی فون ایٹ اور ایکس میں اپنی چپ میں نیورول انجن کو شامل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ہیواوے نے اسے اپنی ڈیوائس کا اہم ترین فیچر بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا نیا فون آئی فون 8 سے بہتر ہونے کا دعویٰ

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون آئی فون سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور اس کی اسپیڈ بھی ناقابل یقین حد تک تیز ہوگی۔

ہیواوے نے میٹ 10 کی قیمت 699 یورو (86 ہزار 870 روپے) رکھی ہے جبکہ میٹ 10 پرو 799 یورو (لگ بھگ ایک لاکھ پاکستانی روپے) جبکہ خصوص پورشے ڈیزائن 1395 یورو (ایک لاکھ 73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی ہے۔

یہ فون رواں ماہ کے آخر تک پندرہ ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024