• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان دینے والے ’ملک دشمن‘ ہیں، پرویز مشرف

شائع October 16, 2017

کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور فوج کے خلاف بیان دینے والے ملک دشمن ہیں۔

پارٹی ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے اور ہر مشکل میں قوم کو گراں قدر خدمات پیش کیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاک فوج وطن عزیز کی محافظ ہے اور ساتھ ہی سماجی و اقتصادی شعبہ میں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے‘۔

یہ پڑھیں: غداری کیس میں پرویز مشرف پر فردِ جرم عائد

اے پی ایم ایل کے کارکنوں نے طارق روڈ سے مزار قائد تک مارچ کیا، اس ریلی سے خطاب کے دوران پرویز مشروف نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلارہے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ قومی ادارے (فوج) کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ’کرپٹ سیاستدانوں‘ کا نوٹس لیا جائے۔

سابق صدر پرویز مشرف نے بتایا کہ آل پاکستان مسلم لیگ اور مسلم لیگ فنکشنل، ملک کی دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ انتخابات کے لیے ایک سیاسی اتحاد قائم کرنے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکایا تھا'

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہمارا اتحاد اقتدار میں آگیا تو کرپٹ عناصر کا احتساب کریں گے’۔

پرویز مشرف نے بتایا کہ وہ جلد کراچی کے ضلع وسطی میں ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد کریں گے۔


یہ خبر 15 اکتوبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024