• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ نور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

شائع October 15, 2017 اپ ڈیٹ October 20, 2017
اداکارہ نور کے نئے روپ پر لوگ حیران رہ گئے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نور کے نئے روپ پر لوگ حیران رہ گئے—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ ماہ ہی اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے طلاق لینے والی اداکارہ نور بخاری سے متعلق تازہ خبر ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

نور بخاری سے متعلق یہ چہ میگوئیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں، جب گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کیں۔

خبریں تھیں کہ نور بخاری شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرکے پاکستانی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو حقیقی زندگی کا راستہ دکھانے کا کام کریں گی۔

نور بخاری سے متعلق یہ خبریں بھی تھیں کہ اب وہ نہ تو کسی پاکستانی فلم اور نہ ہی کسی ڈرامے میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نور بخاری نے عدالت کے ذریعے خلع لے لی
اداکارہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

نور سیز ڈاٹ کام نامی بلاگ پوسٹ میں نور بخاری کے نام سے شائع ہونے والی ایک تحریر میں ’زندگی کا حقیقی مقصد‘ سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ کی زندگی میں یہ تبدیلی کس طرح آئی؟

بلاگ کے مطابق نور بخاری ہمیشہ سے یہ سوچتی تھیں کہ حقیقی زندگی کا مقصد کیا ہے، اور پھر ایک دن ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔

#NoorBukhari

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

بلاگ میں وضاحت کی گئی کہ نور بخاری نے رمضان المبارک میں قرآن شریف کا اردو ترجمے کے ساتھ مطالعہ شروع کیا، اور یوں ان کی زندگی تبدیل ہوگئی، انہیں اپنے ماضی پر افسوس بھی ہے۔

اس بلاگ پوسٹ میں کی گئی باتوں کی تصدیق نور بخاری نے ایک پاکستانی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بھی کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں جائیں گی۔

نور بخاری کا کہنا تھا کہ اب وہ جب بھی گھر سے نکلیں گی تو حجاب پہن کر نکلیں گی۔

Started wearing #hijab #NoorBukhari #lovemyself

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

انہوں نے کہا کہ ہرکوئی کوشش کرتا ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک ہوجائے، لیکن اللہ کسی کسی کو یہ عطا نصیب کرتا ہے، اور وہ ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں، جنہیں اللہ نے ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: 'نور کے خلاف کوئی غلط بات نہ کی جائے'

یہ بھی خبریں ہیں کہ نور بخاری اب اگر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں تو بھی وہ حجاب کے ساتھ کسی مذہبی پروگرام کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

#NoorBukhari

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

نور بخاری کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کسی پروگرام کے سیٹ پر موجود ہیں، ایک تصویر کے ساتھ تو انہوں نے ’نور زندگی کا حقیقی مقصد‘ کا جملہ بھی لکھ کر شیئر کیا۔

ایک اور تصویر میں وہ اداکارہ، ماڈل و ڈیزائنر بنیتا ڈیوڈ کے ساتھ نظر آئیں، لیکن ان کی جانب سے شیئر کی گئی تمام تصاویر میں کوئی وضاحتی کیپشن نہیں دیا گیا۔

With #benitadavid #NoorBukhari #lovemylife

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

یہ بھی پڑھیں: نور بخاری کی چوتھی شادی

دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر کے بعد لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، کئی افراد نے ان کے بدلے روپ پر حیرانی تو کئی نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

#NoorBukhari

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024