• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیس بک میسنجر کے 8 ' خفیہ فیچر'

شائع October 14, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ایک ارب 20 کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ فیس بک میسنجر مقبول ترین چیٹنگ ایپس میں سے ایک ہے۔

یہ پیغام رسانی، کالز اور ویڈیو چیٹ کے لیے آسان پلیٹ فارم ہے جسے استعمال کرنا اکثر افراد کے لیے مشکل ثابت نہیں ہوتا۔

اس سے ہٹ کر نت نئے فیچرز اس میں گروپس میں چیٹنگ اور دیگر سروسز سے رابطوں کو میسنجر سے نکلے بغیر ممکن بنا دیتے ہیں۔

یہاں فیس بک میسنجر کی ایسی چند ٹپس دی جارہی ہیں جو آپ کو وقت بچانے اور دیگر میں مدد دیں گی۔

اپنا چیٹ بوٹ بنائیں

آپ کو ممکنہ طور پر یہ تو معلوم ہوگا کہ فیس بک چیٹ بوٹ سے بات چیت کی جاسکتی ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ خود بھی اسے بناسکتے ہیں (کسی حد تک)۔ اگر آپ کا کوئی فیس بک پیج ہے تو اس پیج کی سیٹنگ میں جاکر میسجنگ کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد نیچے ریسپانس اسسٹنٹ پر جاکر سینڈ انسٹنٹ رئپلائیز ٹو اینی ون پر کلک کریں۔ وہاں آپ اپنے چیٹ بوٹ کو کوئی ایک یا دو جملے دے سکتے ہیں، جو ان لوگوں کو اس وقت جواب دے گا جب آپ آن لائن نہ ہو۔

شارٹ کٹ بنائیں

اپنے بہترین دوست تک رسائی ہر وقت چاہتے ہیں؟ تو میسنجر کے مین مینیو میں اپنے دوست کی فوٹو کو انگلی سے دبا کر رکھیں، جس کے بعد ایک مینیو اوپن ہوگا، جس میں کرئیٹ شارٹ کٹ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر ایک آئیکون آجائے گا جس پر کلک کرکے آپ اپنے دوست سے میسنجر اوپن کیے بغیر چیٹ کرسکیں گے۔

لائیک بٹن کو بدلیں

اگر تو انگوٹھا آپ کو پسند نہیں تو آپ اسے کسی بھی بٹن سے بدل سکتے ہیں، اس کے لیے چیٹ میں جائیں اور اوپر اس سرکل کو دبائیں جس میں i لفظ ہے، اس کے بعد ایموجی کے آپشن میں جاکر آپ کسی بھی ایموجی کو لائیک بٹن کی جگہ دے سکتے ہیں۔ وہاں آپ دوست کے نام کو بدل سکتے ہیں، چیٹ ونڈو کا رنگ اپنی مرضی کا رکھ سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

گیمز کھیلیں

اگر تو آپ بور ہورہے ہیں تو مین مینیو میں نیچے دائیں جانب گیم کنسول جیسے آئیکون پر کلک کریں جہاں درجنوں گیمز آپ کا انتظار کررہی ہیں۔ آپ دوستوں کے ساتھ بھی انہیں کھیل سکتے ہیں یا زیادہ اسکور کا چیلنج دے سکتے ہیں۔

اپنا 'خفیہ' ان باکس دیکھیں

فیس بک نے گزشتہ سال other فولڈر ختم کرکے میسج ریکوئسٹ نامی فولڈر کو متعارف کرا دیا جس کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی شخص سے رابطہ اس کے نام سے ممکن بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔ مگر میسنجر میں ایک تیسرا خفیہ فولڈر بھی موجود ہے جو آپ کے پیغام کو ذخیرہ کرتا ہے اور بیشتر افراد اس سے واقف بھی نہیں۔ اس فولڈر کا نام فلٹرڈ میسج ریکوئسٹس ہیں اور یہاں وہ پیغامات چلے جاتے ہیں جو فیس بک کے خیال میں اسپام ہوتے ہیں چاہے وہ اہمیت کے حامل ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس کو تلاش کرنا بہت آسان ہے ، فیس بک میسنجر ایپ کو کھولیں، پھر سیٹنگز کے ٹیب پر کلک کریں۔ وہاں پر پہلے پیپل اور پھر میسجز ریکوئسٹس اور وہاں موجود فلٹرڈ ریکوئسٹس پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو ایسے پیغامات ملیں گے جو فیس بک کے خیال میں آپ دیکھنا نہیں چاہتے مگر ان میں کچھ ضروری میسجز بھی ہوسکتے ہیں جو آپ کے دوستوں یا ایسے رشتے داروں کے ہوں جو آپ کے پاس ایڈ نہیں یا ایڈ ہونے کے باوجود فیس بک کی پالیسی کی نذر ہوگئے۔

تصاویر کو خودکار طور پر محفوط کریں

اوپر دائیں کونے میں اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں اور وہاں فوٹوز اینڈ میڈیا میں چلے جائیں، جہاں آپ سیو فوٹوزکے آپشن کو آن کردیں، جس کے بعد جب بھی دوست کوئی تصویر بھیجیں گے وہ براہ راست گیلری میں محفوظ ہوجائے گی۔

خفیہ بات چیت کریں

میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا آپشن اب موجود ہے جسے سیکرٹ بات چیت کا نام دیا گیا ہے، جس کے لیے پروفائل تصویر پر کلک کرکے آنے والی سیٹنگز میں secret conversation میں چلے جائیں۔

کب آپ کا میسج پڑھا گیا

فیس بک میسنجر آپ کو موقع فراہم کرتا ہے کہ کب آپ نے میسج بھیجا، کب پہنچا اور کب پڑھا گیا۔ بس میسج کے آگے بننے والے ننھے سے سرکل پر نظر رکھیں، اگر اس پر کسی شخص کی پروفائل فوٹو بنی نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے پڑھ لیا گیا ہے، ایک نیلا سرکل جس پر سفید چیک مارک ہو، وہ ڈیلیور کا نشان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024