• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm

سپریم کورٹ: شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر

شائع October 13, 2017

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کی نا اہلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سر براہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 18 اکتوبر کو شیخ رشید نا اہلی مقدمے کی سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان نے دائر کی تھی۔

شکیل اعوان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عام انتخابات 2013 میں شیخ رشید نے اثاثے چھپائے اور الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی اس لیے انھیں نااہل قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی نااہلی کا معاملہ، جلد سماعت کی درخواست

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد 2013 کے عام انتخابات میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے شکیل اعوان کو شکست دے کر ساتویں مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے این اے 56 میں 2010 کے ضمنی انتخاب میں شیخ رشید کو شکست دی تھی جہاں 2008 کے عام انتخابات میں جاوید ہاشمی نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم بعد ازاں انھوں نے اس سیٹ کو خالی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملتان نشست اپنے پاس رکھی تھی جس کے بعد مسلم لیگ کے ہی پرویز خان نے ایک مرتبہ پھر شیخ رشید کو شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025