• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ریس 3‘ کا حصہ بن کر بوبی دیول پرجوش

شائع October 13, 2017
بوبی دیول نے ٹوئٹر پر اس فلم کا حصے بننے پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا —۔
بوبی دیول نے ٹوئٹر پر اس فلم کا حصے بننے پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا —۔

بولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’ریس‘ کے تیسرے حصے پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور اس سیریز کی مکمل کاسٹ بھی تبدیل ہوچکی ہے۔

فلم ’ریس‘ اور ’ریس 2‘ میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ انیل کپور بھی اہم رول میں نظر آئے، ان کے علاوہ دونوں فلموں کی کاسٹ بھی تبدیل ہوئی۔

مزید پڑھیں: ’ریس 3‘ میں سلمان خان کا مرکزی کردار فائنل

اب اس فلم کے تیسرے حصے میں نہ صرفسیف علی خان کی جگہ سلمان خان نے لے لی ہے، بلکہ ان کے ساتھ ساتھ بوبی دیول بھی اس فلم کی کاسٹ کا حصہ بن گئے۔

ریس 2008 میں ریلیز ہوئی —۔
ریس 2008 میں ریلیز ہوئی —۔

بوبی دیول نے ٹوئٹر پر اس فلم کا حصے بننے پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اس فلم کی پروڈکشن رامیش ترانی کررہے ہیں۔

فلم سیریز کی دونوں فلموں کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھیں، جبکہ تیسری فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دے رہے ہیں۔

ریس 2 2012 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی —۔
ریس 2 2012 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی —۔

خیال رہے کہ فلم ’ریس‘ میں اکشے کھنہ اور کترینہ کیف منفی کرداروں میں نظر آئے تھے، جبکہ ہیروئن کا کردار بپاشا باسو نے ادا کیا تھا۔

دوسری جانب فلم ’ریس 2‘ میں جون ابراہم اور جیکولین فرنینڈز نے ولن کے کردار ادا کیے، اور دپیکا پڈوکون مرکزی اداکارہ کے روپ میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ریس تھری‘ میں کام کے لیے سلمان کی انوکھی شرط

سلمان خان اس فلم میں ہیرو بنیں گے یا ولن یہ تو وقت بتائے گا، ان کے ساتھ جیکولین فرنینڈز مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز ایک ساتھ 2014 کی کامیاب فلم ’کِک‘ میں کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024