• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بازیاب کرایا گیا کینیڈین جوڑا برطانیہ روانہ

شائع October 13, 2017

راولپنڈی: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی سے گذشتہ روز پاک فوج کے آپریشن کے دوران بازیاب کرائے جانے والے کینیڈین خاندان کو برطانیہ روانہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کینیڈین خاندان پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز 786 سے برطانیہ روانہ ہوا۔

گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران تصدیق کی تھی کہ پاک فوج نے پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا ہے جنہیں دہشت گردوں نے براستہ کرم ایجنسی افغانستان سے پاکستان منتقل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے افغانستان میں اغوا ہونے والے غیرملکی جوڑےکو بازیاب کرادیا

مغوی جوڑے کی ایک تصویر 2016 میں جاری کی گئی—فائل/فوٹو:رائٹرز.
مغوی جوڑے کی ایک تصویر 2016 میں جاری کی گئی—فائل/فوٹو:رائٹرز.

اس سے قبل آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج نے 5 غیر ملکی مغویوں کو دہشت گردوں سے بازیاب کرالیا، جن میں ایک کینیڈین، ان کی امریکی نژاد بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔

اس خاندان کو امریکا کے ساتھ ہونے والی انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد کرم ایجنسی سے بازیاب کرایا گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بازیاب کرائے گئے غیر ملکی جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی، تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ وہی جوڑا ہے جس کی ویڈیو 21 دسمبر 2016 کو طالبان کی جانب سے نشر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی حراست میں کینیڈین جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش

مذکورہ ویڈیو میں پہلی مرتبہ کینیڈین شہری جوشوا بوئلے اور امریکی شہری کیٹلان کولمن کے دو بچوں کو دیکھا گیا تھا۔

31 سالہ کیٹلان کولمن 2012 میں افغانستان سے واپسی پر حمل سے تھیں جب انھیں ان کے شوہر کے ہمراہ اغوا کرلیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024