• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کپل شرما کو عرفان خان کا ڈر

شائع October 13, 2017

ویسے تو شائقین کپل شرما کے ٹی وی ریئلٹی شو کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن تاحال ان کے شو سے متعلق کوئی تازہ خبر دستیاب نہیں۔

تاہم ان کے شائقین کے لیے خبر ہے کہ کپل شرما ان دنوں اپنے والی دوسری فلم ’فرنگی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے، جو تقریبا مکمل ہونے کو ہے۔

بولی وڈ ڈیبیو ’کس کس کو پیار کروں‘ کی ناکامی کے بعد کپل شرما اس بار اپنی ہی پروڈیوس کردہ فلم ’فرنگی‘ میں برطانوی ہندوستان کے ایک حوالدار کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

’فرنگی‘ کی کہانی برطانوی ہندوستان کے گرد گھومتی ہے، تاہم کہانی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

’فرنگی‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر میں کپل شرما کو ایک فرنگی کو لات مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لیکن فلم کے جاری کیے گئے ٹیزر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ ’فرنگی‘ کے جاری کیے گئے پوسٹر میں اس کی نمائش کی تاریخ 10 نومبر بتائی گئی تھی، لیکن جاری کیے گئے ٹیزر میں اس کی تاریخ بڑھاکر 24 نومبر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم کے لیے کپل شرما شو بند

اطلاعات کے مطابق آئندہ ماہ 10 نومبر کو عرفان خان کی رومانٹک ٹریولنگ فلم ’ قریب قریب سنگل‘ اور راج کمار راؤ کی کامیڈی رومانٹک فلم ’شادی میں ضرور آنا‘ بھی ریلیز ہوں گی۔

کپل شرما عرفان خان اور راج کمار راؤ کی فلموں سے تصادم نہیں چاہتے، اس لیے انہیں نے اپنی فلم ’فرنگی‘ کی نمائش میں 14 دن کی تاخیر کردی۔

’فرنگی‘ کی ہدایات راجیو ڈھنگرا نے دی ہیں، جب کہ اس کی دیگر کاسٹ میں اشیتا دتا، مونیکا گل اور انعام الحق بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’قریب قریب سنگل‘ عرفان خان کی رومانوی کہانی

عرفان خان کی ’قریب قریب سنگل‘ ایک ٹریولنگ رومانٹک فلم ہے، جس میں وہ پہلی بار ملایم اداکارہ پاروتی کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

رواں ماہ 6 اکتوبر کو فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، جب کہ 12 اکتوبر کو فلم کا گانا’ختم کہانی‘ جاری کیا گیا۔

وشال مشرا کے اس گانے کو نوراں سسٹرز اور خود وشال مشرا نے ہی گایا ہے۔

فلم کو آئندہ ماہ 10 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024