• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسٹار وارز’دی لاسٹ جڈائے‘ کا ٹریلر جاری

شائع October 12, 2017 اپ ڈیٹ December 21, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

امریکی ایپک اسپیس اوپرا فلم سیریز’اسٹارز وارز‘ کی اگلی فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

قریباً 2 منٹ 30 سیکنڈ کے دورانیے میں مارک ہیمل یعنی (لیوک اسکائی واکر) جڈائے، اداکارہ ڈیسے رائڈلے یعنی (روئے) کیپٹن فاسما کو ساتھیوں سمیت دکھانے کے علاوہ جنرل ہیوکس کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

ٹریلر میں جڈائے اور روئے کوایک ساتھ دکھایا گیا ہے، لیوک اسکائی واکر اور ریز پاور ایک دوسرے کو للکارتے نظر آتے ہیں۔

’دی لاسٹ جڈائے‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں کیری فشر آخری بار نظر آئیں گی، فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی وہ چل بسیں تھیں، اسٹار وارز کی اس فلم میں ان کی جگہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ لورا ڈیرن نے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسٹار وارز 8‘ کے کرداروں کی تصاویر منظر عام پر

پچاس سالہ لورا ڈیرن پہلی بار اسٹار وارز سیریز میں وائس ایڈمرل ایمیلن ہولودو نامی خاتون افسر کا کردار ادا کریں گی، جو کیری فشر کا کردار تھا۔

پروڈیوسر کیتھالین کینیڈی اور رام برگمن کی فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ کی ہدایات ریان جوہنسن نے دی ہیں، ٹریلر سے قبل فلم کے کرداروں کی تصاویر بھی جاری کی گئیں تھیں۔

فلم کو والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں مارک ہیمل، ایڈم ڈرائیور، ڈیسے رائڈلے، اوسکر ایساک، لپیتا نویونگو شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لورا ڈیرن اسٹار وارز کی اگلی فلم میں شامل

اسٹار وارز سیریز کی اس فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سیریز کو امریکا کی سب سے معروف فلم سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024