• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’عمران خان کی فراہم کردہ دستاویزات کو غیر مصدقہ قرار دیا جائے‘

شائع October 12, 2017

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے عمران خان نا اہلی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کو غیر مصدقہ قرار دینے کی درخواست کردی۔

حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان نا اہلی کیس کے حوالے سے دائر ایک علیحدہ پٹیشن میں عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئیں دستاویزات غیر تصدیق شدہ ہیں اور بہت دیر سے جمع کرائی گئیں، جن میں عمران خان کے اثاثوں سے منسلک بینک ٹرانزیکشن اور آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کی تفصیلات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی کیس: عمران خان نے سپریم کورٹ میں مزید دستاویزات جمع کرادی

پٹیشنر کا کہنا ہے کہ مزید دستاویزات جمع کرانے کے باعث کیس کے فیصلے کے لیے طویل وقت درکار ہوگا۔

گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں ان کی نااہلی کے لیے دائرکی گئی درخواست کے حوالے سے نیازی سروسز لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے جمائما کو ادا کیے گئے 5 لاکھ 62 ہزار پاؤنڈ کی دستاویزات جمع کروادی تھیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئیں دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیر کے نقشے کے 79 ہزار پاؤنڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے جس کی تفصیل الیکشن کمیشن میں 2003 میں جمع کردی گئی تھی اور گوشوارے میں رقم کی تفصیل بھی موجود بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھنا ہوگا عمران خان کے لندن فلیٹ کیلئےرقم کہاں سے آئی،سپریم کورٹ

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

جس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہا ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطابندیال شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024