• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کلبھوشن کیس:پاکستان نے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو ایڈہاک جج مقرر کردیا

شائع October 11, 2017 اپ ڈیٹ October 13, 2017

اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت سے متعلق کیس میں پاکستان نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج مقرر کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی عدالت انصاف کیس کے فریقین کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کا حق دیتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے اس کیس میں کوئی ایڈہاک جج نہیں تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جسٹس بھنڈاری عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج کے طور پر مقرر ہیں۔

عالمی عدالت انصاف میں فریقین کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ایڈہاک ججز کو وہی اختیارات حاصل ہوتے ہیں، جو عدالت کے دیگر ججز کے پاس ہوتے ہیں۔

عالمی عدالت جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے بطور ایڈہاک جج تقرری سے متعلق بھارت کو آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے 31 جولائی 2004 سے 11 دسمبر 2013 تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیئے۔

اس کے بعد وہ 5 جولائی 2014 تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024