• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شیخ رشید کا قطر سے ایل این جی معاہدہ حاصل کا دعویٰ

شائع October 11, 2017
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایل این جی درآمد کے لیے قطر سے کیا گیا معاہدہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاک ۔ قطر ایل این جی معاہدے کو تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’معاہدے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 200 ارب روپے کی کرپشن کی، میں نے پاکستان میں اس دستاویز کو حاصل کرنے کی بہت کوشش کی، شاہد خاقان عباسی سمجھتے تھے کہ کوئی یہ دستاویز حاصل نہیں کرسکے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حدیبیہ پیپر ملز چوروں کی ماں ہے تو ایل این جی معاہدہ چوروں کی نانی ہے جبکہ یہ معاہدہ سوئی سدرن کی تباہی کا موجب بنے گا۔‘

شیخ رشید نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے استعفے کے لیے شاہد خاقان عباسی کو دو ہفتے کے مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ’جتنا بڑا شب خون اسحٰق ڈار نے سی پیک پر مارا ہے اور کہیں نہیں مارا، وہ تکنیکی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دلواتے ہیں، جبکہ قوم کا جہاز 70 لاکھ کا بکتا ہے لیکن ان کی بیٹی کی گاڑی ڈیڑھ کروڑ میں۔‘

انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو بھی قومی اسمبلی میں متنازع تقریر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’کیپٹن صفدر نے جو کل تقریر کی وہ آلودگی اور گند سے بھرپور ہے، تاہم فوج نے اس پر نہایت ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔‘

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سپریم کورٹ سے حدیبیہ پیپر ملز کیس اور شق 203 میں ترمیم کے معاملے کو فوری زیرغور لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024