• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ناقص بیٹنگ کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، سرفراز

شائع October 10, 2017

دبئی: پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور سیریز میں شکست مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیریز کیلئے بہت تیاری کی تھی لیکن ناقص بیٹنگ کے سبب شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

سری لنکا نے دبئی میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہم دونوں میچز جیتنے کی پوزیشن میں تھے تاہم جیت کے قریب پہنچ کر ناکامی پر سخت مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی تھی لیکن ناقص بیٹنگ اور بڑی پارٹنرشپس قائم نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے بڑی اننگز نہیں کھیلیں اور اچھے آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: دبئی ٹیسٹ میں 68 رنز سے شکست، سری لنکا کا کلین سوئپ

قوی ٹیم کے کپتان نے اچھی کرکٹ نہ کھیلنے لا اعتراف کرتے ہوئے مستقبل میں بہتر کھیل پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سوئپ شاٹ پر وکٹ گنوانے کے سوال پر کہا کہ میں پہلے بھی کئی مرتبہ یہ شاٹ کھیل چکا ہوں اور اس پر ڈھیروں رنز بٹورے ہیں، مجھے اپنے شاٹ پر کوئی پچھتاوا ہے لیکن میں آئندہ اہم مواقعوں پر اس طرح کے شاٹ کھیلنے سے گریز کروں گا۔

یاد رہے کہ اسد شفیق اور سرفراز احمد چھٹی وکٹ کیلئے 173 رنز جوڑ چکے تھے کہ دمتھ کرونارتنے کے اوور کی پانچویں گیند پر انہوں نے سوئپ شاٹ کھیلا اور توقع سے زیادہ باؤنس ہونے والی گیند اس شاٹ پر سیدھی فیلڈر کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ چکنا چور

سرفراز کے آؤٹ ہوتے ہی بازی سری لنکن ٹیم کے حق میں پلٹ گئی اور جلد ہی پوری ٹیم کی بساط لپٹ گئی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی کامیابی کا کریڈٹ اسپنرز کو جاتا ہے، بالخصوص رنگنا ہیراتھ نے غیرمعمولی باؤلنگ کی۔

قیادت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ میری بحیثیت ٹیسٹ کپتان پہلی سیریز تھی جس سے میں بہت کچھ سیکھا، ٹیسٹ کپتانی مشکل ہے اور اس میں صورتحال ہر سیشن میں بدلتی رہتی ہے اور ہم اگلی سیریز میں اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان چندیمل نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے اور بھارت کے ہاتھوں ہوم سیریز میں تینوں فارمیٹس میں 9-0 سے شکست کے بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح بلاشبہ کھلاڑیوں کا بڑا کارنامہ ہے۔

ضرور پڑھیں: پاکستان نے سیریز کے بعد چھٹی پوزیشن بھی گنوا دی

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے ہم پر اعتماد کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں، ہم پاکستانی ٹیم کے خلاف سیریز میں کھلاڑی گیم پلان کے مطابق کھیلے اور ہمیں کامیابی ملی۔

مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے والے دمتھ کرونارتنے نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر بہت خوشی ہوئی اور مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو مزید فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024