• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاکستان نے سیریز کے بعد چھٹی پوزیشن بھی گنوا دی

شائع October 10, 2017
کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق کی عمدہ شراکت بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی— فوٹو: اے پی
کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق کی عمدہ شراکت بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی— فوٹو: اے پی

دبئی: سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں چھٹی پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی اور سری لنکا ایک درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گیا۔

منگل کو آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے اختتام پر تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک سال قبل عالمی نمبر ایک بننے والی قومی ٹیم مزید ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے نمبر سات پر چلی گئی ہے۔

سیریز میں شکست کے بعد سری لنکا کے پوائنٹس 90 سے 94 ہو گئے ہیں اور پاکستان کے پوائنٹس 93 سے کم ہو کر 88 ہو گئے ہیں۔

نئی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش کا نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024