• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملتان سلطان کے نو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

شائع October 10, 2017

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے ابتدائی نو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے تاہم ابھی تک کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطان کو آج اپنی ٹیم کے ابتدائی دس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا تھا اور فرنچائز نے نو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

ملتان سلطان نے گزشتہ ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک، کیرون پولارڈ اور کمار سنگاکارا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ سہیل تنویر، محمد عرفان، صہیب مقصود، عرفان خان، جنید خان اور کاشف بھٹی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ملتان سلطان کی جانب سے ابھی تک کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ شعیب ملک یا کمار سنگاکارا میں سے کسی ایک کو یہ ذمے داری سونپی جا سکتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کا انعقاد 15 اکتوبر کو متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024