• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ملتان سلطان کا شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ

شائع October 10, 2017
شعیب ملک نے لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کی تھی۔
شعیب ملک نے لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کی تھی۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹیم نے تین بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلرز کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی شمولیت کے ساتھ ہی اس سال چھ ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی اور اسی سلسلے میں ملتان کو دس اکتوبر سے قبل اپنی ٹیم کے دس کھلاڑیوں کو فائن کرنا ہے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے شعیب ملک کو حاصل کرنے اور کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کر چکے ہیں لیکن ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ روی بوپارہ کو قیادت سونپی گئی تھی۔

ملتان سلطان نے تین بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی لیے وہ پہلے ہی جنید خان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ فرنچائز کی جانب سے سہیل تنویر کو ڈائمنڈ اور محمد عرفان کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

لیگ کی جانب سے مزید کھلاڑیوں کے ناموں کا حتمی اعلان آج کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024