• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان کا داخلی استحکام ہی امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف

شائع October 9, 2017 اپ ڈیٹ October 10, 2017

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا داخلی استحکام ہی امن کی ضمانت ہے اور کسی کو ہماری کوششوں کی غلط تشریح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے پی ایف اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری فورسز داخلی اور خارجہ خطرات یا جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں'۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 'اگر دشمن نے کسی جارحیت کی کوشش کی تو انھیں ناقابل برداشت قیمت ادا کرنا پڑے گی'۔

انھوں نے کہا کہ 'دہشت گردی کے خلاف ہماری قومی جدوجہد پاک فضائیہ کے تعاون سے بڑی حد تک کامیاب رہی ہے اور پی اے ایف دفاع کا ایک اہم حصہ ہے جس نے دہشت گردوں کی پناگاہوں اور پاک-افغان سرحد کے ساتھ ٹریننگ کیمپس کو نیست نابود کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے'۔

آرمی چیف نے کہا کہ 'بدقسمتی سے عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کے اعتراف میں ناکام رہی ہے'۔

جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ 'جتنی قربانیاں ہم نے دی ہیں اتنی کسی اور ملک نہیں دی اور بڑی کامیابی حاصل کی اور پاکستان واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے لڑا اور آپریشن ردالفساد کے تحت انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں'۔

انھوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو دہشت گردی سے آزاد ملک بنائیں اور فورسز عوام کے تعاون سے جلد یا بدیر ایسا کرکے دکھائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاس ہونے والے کیڈٹس کو ایوارڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں جن میں 5 سعودی کیڈٹس،ایک اردن کیڈٹ، 6 لیڈی کیڈٹس سمیت کل 129نے گریجویشن مکمل کی جنھیں ایوارڈز دیے گئے۔

شہید نائب صوبیدار کے گھر آمد

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 29 ستمبر کو ائن آف کنٹرول (ایل اوسی) رکھ چکری میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائب صوبیدار شہید کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

جہلم کے علاقے چاہ گنج میں شہید نائب صوبیدار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی قبر میں پھول چڑھائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہید محمد ندیم نے ایل او سی میں ہمارے بھائیوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024