• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ سروس متعارف

شائع October 9, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب نے یہ سروس فراہم کی ہے جس کا اعلان تو مارچ میں کیا گیا تھا تاہم اس کے پیکجز کا آغاز اب ہوا ہے۔

کمپنی نے اگست میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس کے ایل ٹی ای ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک نے 200 ایم بی پی ایس اسپیڈ کے سنگ میل کو عبور کیا۔

اب یہ سروس تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے جس کے لیے مختلف پیکجز لوگ اپنی پسند کے مطابق منتخب کرسکیں گے۔

یہ سروس ملک کے پانچ شہروں میں متعارف کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ اسپیڈ کا ریکارڈ

انٹرنیٹ کمپنی نے مارچ میں بتایا تھا کہ اس نے چینی کمپنی ہیواوے کے ساتھ 15 ملین ڈالر (ڈیڑھ کروڑ ڈالر) کی پارٹنر شپ کی جس کے ذریعے 5 شہروں میں 4.5 جی سروس فراہم کی جائے گی، ان شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور فیصل آباد شامل ہیں۔

اس سروس کی جانچ سب سے پہلے اسلام آباد کے ہیڈ آفس میں کی گئی اور اب اسے مکمل طور پر لانچ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 4 جی سروس میں ایک سیکنڈ کے اندر 1 جی بی ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت ہے، جبکہ اس نئی سروس کے ذریعے صارفین 100 ایم بی پی ایس کا کنکشن حاصل کرسکیں گے جسے 2018 کے آخر تک مزید بہتر کیا جائے گا۔

کمپنی کے بقول صارفین الٹرا ایچ ڈی مواد کو بغیر کسی بفرنگ کے دیکھ سکیں گے اور کاروباری اداروں کو ناقص رفتار سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024