• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسد، سرفراز ڈٹ گئے، پاکستان کو فتح کیلئے 119 رنز درکار

شائع October 9, 2017
سری لنکن باؤلر لہیرو گماگے سمیع اسلم کو آؤٹ کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی
سری لنکن باؤلر لہیرو گماگے سمیع اسلم کو آؤٹ کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد کی عمدہ بیٹنگ ی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے اور اسے میچ کے آخری دن فتح کیلئے مزید 119 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

دبئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا نے 482 رنز کا پہاڑ ضرور کھڑا کیا، تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی باؤلرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کو ریزہ ریزہ کرتے ہوئے صرف 26 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر کردیا۔

چوتھے روز سری لنکا نے 34 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پوریہ ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، نروشن ڈکویلا 21، کشال مینڈس 29، رنگنا ہیراتھ 17 جبکہ دلروان پریرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

انجری کا شکار محمد عامر کی غیر موجودگی میں وہاب ریاض نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، حارث سہیل نے ایک ہی اوور میں 3 شکار کیے جبکہ یاسر شاہ دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 317 رنز کا تعاقب شروع کیا تو سمیع اسلم صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ابتدا میں ہی وکٹ گرنے کے سبب قومی ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی اور اظہر عی اور شان مسعود کی بیٹنگ میں اس کی واضح جھلک نظر آئی۔

دونوں کھلاڑیوں نے حد سے زیادہ محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور 20.2 اوورز میں صرف 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

حد سے زیادہ دفاعی انداز اپنانے کا نتیجہ جلد ہی برآمد ہوا اور اظہر علی ایک دفاعی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

گزشتہ اننگز میں قومی ٹیم بیٹنگ لائن کی ذمے داری اٹھانے والے حارث سہیل بھی اس مرتبہ دباؤ نہ جھیل سکے اور صرف 10 رنز بنانے کے بعد پریرا کی وکٹ بن گئے۔

شان مسعود ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور 100 سے زائد گیندیں کھیلنے کے بعد 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی بنے۔

ابھی ٹیم اس صدمے سے نکلی بھی نہ تھی کہ ایک گیند بعد ہی بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ کر آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔

52 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز اور اسد نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کا بیڑا اٹھایا اور ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ کھیلنا شروع کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ کے آگے سری لنکن باؤلرز بے بس نظر آئے اور سری لنکن کپتان دنیش چندیمل تمام تر کوشش کے باوجود آخری سیشن میں کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے اور دونوں کھلاڑی اب تک چھٹی وکٹ کیلئے 146 رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں جہاں اسد 86 اور سرفراز 57 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

میچ کے آخری دن پاکستان کو فتح کیلئے مزید 19 رنز درکار ہیں اور اس کی مزید پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

واضح رہے کہ دو میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hamid Oct 10, 2017 08:58am
19 nahi oye 119 :-P

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024