• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ ماسٹر پیس ’پدماوتی‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع October 9, 2017 اپ ڈیٹ October 14, 2017

بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلموں میں پیش کی گئی مہارت کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں اور ان کی نئی فلم ’پدماوتی‘ کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انہوں نے اپنا ایک اور ماسٹر پیس تخلیق کرلیا ہے۔

3 منٹ دورانیے کے اس ٹریلر میں ہدایت کار نے فلم کے ایک ایک مرکزی اداکار پر خاص طور پر فوکس کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ کے باعث دپیکا اور رنویر کی ذہنی حالت متاثر

فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے۔

اس فلم کی کہانی چتور گڑھ کی رانی پدمنی کے گرد گھومتی ہے جنہیں پدماوتی بھی کہا جاتا ہے، وہ بےحد خوبصورت تھیں، جن کی خوبصورتی کے چرچے سُن کر اور شیشے میں ان کی ایک جھلک دیکھ کر ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی ان کا دیوانہ ہوگیا اور انہیں حاصل کرنے کے لیے پدماوتی کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کو قتل کردیا۔

دپیکا پڈوکون نے فلم میں رانی پدمنی کا کردارادا کیا —۔
دپیکا پڈوکون نے فلم میں رانی پدمنی کا کردارادا کیا —۔

تاہم رانی پدماوتی نے خود کو علاؤالدین خلجی سے بچانے کے لیے محل کی دیگر خواتین کے ساتھ آگ میں کود کر جان دے دی۔

ٹریلر میں اس کہانی کو اس شاندار انداز سے بیان کیا گیا ہے کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ’پدماوتی‘ اس سال کی کامیاب فلم ثابت ہوگی۔

مداح اس ٹریلر کا طویل عرصے سے انتظار کررہے تھے تاہم اسے آج ایک بج کر 3 منٹ پر دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ رپورٹس کے مطابق علاؤالدین خلجی اور راجا راول رتن سنگھ کے درمیان جنگ 1303 کے دور میں ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ فلم کے ٹریلر کو اسی مناسبت سے 13:03 بجے (ایک بجکر 3 منٹ) پر ریلیز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کے لیے 'پدماوتی' بے حد مشکل

فلم میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی، رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی اور شاہد کپور نے راجا راول رتن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔

شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ کے روپ میں نظر آئیں گے —۔
شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ کے روپ میں نظر آئیں گے —۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اس فلم کے تمام مرکزی اداکاروں کے پوسٹرز بھی سامنے آئے تھے، جس میں دپیکا کا رانیوں جیسا انداز، شاہد کا راجا کے روپ میں شاہانہ کردار اور رنویر کا ولن کا لُک مداحوں کو خوب بھایا تھا۔

خیال رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ کے ساتھ شاہد کپور پہلی مرتبہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس سے قبل دو کامیاب فلموں میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوتی‘ میں رنویر کا انداز دیکھ کر مداح حیران

دپیکا اور رنویر کی فلم ’رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ 2013 اور 2015 کی بلاک بسٹر ہٹ فلموں کے طور پر سامنے آئیں۔

رنویر سنگھ فلم میں علاؤالدین خلجی بنے ہیں —۔
رنویر سنگھ فلم میں علاؤالدین خلجی بنے ہیں —۔

واضح رہے کہ ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو اس وقت مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ہندوستانی انتہا پسند تنظیموں نے فلم کے خلاف احتجاج کرنا شروع کیا اور جے پور میں جاری شوٹنگ کے دوران سیٹ پر پہنچ کر توڑ پھوڑ کی اور سنجے لیلا پر حملہ بھی کیا۔

ان ناخوش گوار واقعات کے بعد ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ فلم کی ریلیز رواں سال ملتوی کردی جائے گی جسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا، تاہم فلم کے پوسٹرز ریلیز ہونے کے ساتھ یہ تمام قیاس آرائیاں بےبنیاد ثابت ہوگئیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Oct 10, 2017 09:10am
really bad to see stereotype projection of muslims, i really dont know from where they got the flag with crescent on it?? is this direct reference to Pakistan? also all the soldiers wearing turbans and have beard,, this was not the norm of those days at all,, rest of the movie will be really good, i am big fan of SLB,,

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024