• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کوئٹہ: فائرنگ سے ہزارہ برادری کے افراد سمیت 5 جاں بحق

شائع October 9, 2017

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاسی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 3 افراد سمیت 5 جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کاسی روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ہزارہ برادری کے افراد سمیت 5 جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی خاتون سمیت دو افراد قتل

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

فائرنگ کے واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کے افراد نے علمدار روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نعرے لگائے۔

انہوں نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں جبکہ گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 15 سال میں صوبے بھر میں ہزارہ کمیونٹی پر حملوں کے 1400 واقعات سامنے آئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ہزارہ کمیونٹی کو ان کے نمایاں جسمانی خدو خال کے باعث با آسانی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ:ہزارہ برادری کے 4 افراد قتل

10 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل 4 جون کو کوئٹہ کے علاقے سپینی روڑ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 19 جولائی کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے 4 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024