• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سارہ علی خان کے فلم ڈیبیو کی پہلی جھلک جاری

شائع October 8, 2017 اپ ڈیٹ October 9, 2017
فلم کو جون 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انسٹاگرام
فلم کو جون 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان پروڈیوسر ایکتا کپور اور بھشن کمار کی فلم ’کیدرناتھ‘ سے فلم ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

یہ خبریں تو پہلے ہی گردش میں تھیں کہ سارہ علی خان ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بہتر سے بہتر طریقے سے کردار کو نبھانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کی تربیت کے دوران لی گئی تصاویر بھی لیک ہوئی تھیں، جن سے ان دونوں کے درمیان قربتوں کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگیں۔

تاہم فلم کی ٹیم نے اب پہلی بار ’کیدرناتھ‘ میں سارہ علی خان کے کردار کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔

ٹیم کی جانب سے سارہ علی خان کی 2 تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں انہیں شلوار قمیض اور دوپٹے جیسے روایتی لباس میں گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی اورسیف علی کی بیٹیوں کی تصاویر وائرل

سارہ علی خان کو پہاڑوں کے درمیان ہاتھ میں چھتری تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے، اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرن جوہر سارہ علی خان کو متعارف کرانے جا رہے ہیں؟

اپنی مذہبی رسومات کی ادائگی اور مقامات کی زیارت کرنے کے لیے ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں آنے والی خوبرو لڑکی کس طرح ایک گائڈڈ کے پیار میں مبتلا ہوجاتی ہے، اور ان کی پیار کہانی میں کیا کیا مسائل آتے ہیں، فلم کی کہانی ان ہی مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

ڈائریکٹر ابھیشک کپور کی اس فلم کو بالاج موشن پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو آئندہ برس جون میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

سارہ علی خان کی جاری کی گئی تصاویر میں وہ اپنی والدہ اداکارہ امریتا سنگھ کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔

اگر امریتا سنگھ کی جوانی کی تصاویر اور سارہ علی خان کے فلم ڈیبیو کی تصاویر کو سامنے رکھا جائے تو ماں اور بیٹی میں فرق کرنا مشکل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان بولی وڈ ایکٹر سیف علی خان کی پہلی بیوی سے بیٹی ہیں، امریتا سنگھ اور چھوٹے خان کی شادی 1991 میں ہوئی، جو 2004 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

سیف علی خان کو امریتا سنگھ سے 2 بچے ہیں، جن میں سارہ علی خان اور 16 سالہ بیٹا ابراہم علی خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں سیف علی خان بیٹی کے فلم انڈسٹری میں آنے پر مخالفت کر چکے ہیں،بیٹی کے فلمی کیریئر کے بارے میں ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ ان کی خواہش کہ سارہ علی خان اچھے پروشن کا انتخاب کرے، کیوں کہ انہوں نے اچھی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

تاہم بعد ازاں لوگوں کی مخالفت پر سیف علی خان نے کہا تھا کہ ان کی بات کا مقصد فلم انڈسٹری کو خراب کہنا نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024