• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جسٹس لیگ میں مردہ سپر ہیرو واپس آگیا

شائع October 8, 2017
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

ویسے تو شروع سے ہی یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ڈی سی کامک کی آنے والی سپر ہیرو کامک کرداروں پر مبنی فلم ’جسٹس لیگ‘ میں ' بیٹ مین ورسز سپرمین' کے مردہ ہیرو کی واپسی ہوگی۔

تاہم جسٹس آف لیگ کے ماضی میں جاری کیے گئے ٹریلرز، تصاویر اور دیگر ٹیزرز اور پروموز میں مرے ہوئے سپرمین کی واپسی کو نہیں دکھایا گیا تھا۔

البتہ اس بات کے اشارے ضرور دیے گئے تھے کہ ممکنہ طور پر جسٹس لیگ میں مرے ہوئے سپر مین یعنی (ہینری کیمل) کی واپسی ہوگی، کیوں کہ جسٹس لیگ اب تک کے تمام مشہور و معروف سپر ہیرو کامک کرداروں پر مبنی ہے، اور یہ کیسے ممکن تھا کہ سپر ہیروز کے سپر مین اس فلم کا حصہ نہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: 'مردہ' سپر ہیرو کی واپسی؟

اور اس بار جاری کیے گئے فلم کے نئے ٹریلر میں مردہ سپر ہیرو یعنی ’بیٹ مین ورسز سپرمین‘ کے سپرمین (ہینری کیمل) کو بھی دکھایا گیا ہے۔

وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی ’جسٹس لیگ‘ کے ہیروز کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ٹریلر میں فلم کے 6 ہیروز کو کامک ولن سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تین منٹ 12 سیکنڈ کے دورانیے میں ونڈر ویمن (گال گدوت)، بیٹ مین (بین ایفلک)،کیوا مین (جیسن موموا)، سائی بورگ (رے فشر) اور فلیش (ازرا ملر) کے ساتھ ساتھ اس بار سپرمین (ہینری کیمل) کو بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فلم ’ جسٹس لیگ‘ کے کرداروں کی تصاویر جاری

علاوہ ازیں اداکار ہینری کیمل نے بھی اپنے انسٹاگرام پر جسٹس لیگ کے ٹریلر کی ویڈیو شیئر کی، اور اپنے مداحوں کو فلم کا حصہ ہونے کی خوشخبری سنائی۔

پہلی بار ہینری کیمل نے بھی اپنے مداحوں کی کنفیوژن ختم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 17 نومبر کا شدت سے انتظار ہے۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف کامک فلموں کے مرکزی سپر ہیروز اور ہیروئنز کو ان کے فلموں کے ناموں سے ہی پیش کیا جائے گا۔

اس سیریز کی پہلی فلم 'بیٹ مین ورسز سپرمین' ڈان آف جسٹس 2016 کو ریلیز کی گئی تھی۔

’جسٹس لیگ‘ کو رواں برس 17 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد عرفان Oct 09, 2017 09:01am
I think this movie is going to be another flop buster of Warner Brothers..like Dawn of Justice...

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024