• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دبئی ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان پر 254 رنز کی برتری

شائع October 8, 2017 اپ ڈیٹ October 9, 2017
سری لنکا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنا لیے—فوٹو:اے ایف پی
سری لنکا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنا لیے—فوٹو:اے ایف پی
دلروان پریرا نے سمیع اسلم کو آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی
دلروان پریرا نے سمیع اسلم کو آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی

سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم کو 260 رنز پر آؤٹ کرکے پہلی اننگز میں 220 کی برتری حاصل کی جبکہ دوسری اننگز میں وہاب ریاض کی بہترین باؤلنگ کے سامنے 34 رنز پر 5 وکٹیں کھودیں تاہم مجموعی برتری 254 کر لی۔

دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے دونوں اوپنرز سمیع اسلم اور شان مسعود نے کھیل کا آغاز کیا تو پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 51 رنز تھا۔

سمیع اسلم اور شان مسعود بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام ہوئے اور فاسٹ باؤلر لہیروگمیج نے 16 رنز بنانے والے شان مسعود کو آؤٹ کردیا جبکہ سمیع اسلم 39 رنز بنا کر دلروان پریرا کو وکٹ دے گئے۔

دونوں اوپنر 65 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 8 رنز کا اضافہ کرسکے۔

پاکستان کو چائے کے وقفے تک فالوآن سے بچنے کے لیے مزید 177 رنز درکار تھے جبکہ وکٹ پر اظہرعلی 28 اور حارث سہیل 6 رنز بنا کر موجود تھے۔

چائے کے وقفے کے بعد دونوں بلے بازوں مزاحمت کی بھرپور کوشش کی اور اسکور کو 180 رنز تک پہنچایا اور اس دوران اظہرعلی نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کرلی لیکن ہیراتھ نے انھیں 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔

حارث سہیل نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن دوسری جانب کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر بلےباز خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور مسلسل آؤٹ ہوتے رہے۔

سرفراز احمد 14، محمد عامر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 214 رنز تھا جس کے بعد حارث سہیل بھی آؤٹ ہوگئے تاہم انھوں نے اپنے دوسرے میچ میں بھی نصف سنچری مکمل کی اور 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے آٹھویں وکٹ میں 30 رنز کی شراکت قائم اور اسکور 250 تک پہنچایا لیکن گمیج نے وہاب ریاض کو آؤٹ کردیا جنھوں نے 16 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز یاسر شاہ تھے جنھوں نے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو انھیں پہلی اننگز میں 220 رنز کا خسارہ تھا تاہم سری لنکا نے فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ اور پریرا نے 3،3، سرنگالکمل اور گمیج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد عباس نے سلوا 3 رنز پر آؤٹ کرکے پہلی وکٹ گرادی جس کےبعد اسکور جب 22 رنز پر پہنچا تھا کہ وہاب ریاض نے پہلی اننگز میں 194 رنز کی اننگز کھیلنے والے کرونارتنے کو آؤٹ کردیا اور 26 کے مجموعے پر سمارا وکراما کو بھی آؤٹ کردیا۔

یاسر شاہ نے 33 کے مجموعے پر لکمل کو پویلین بھیج دیا جبکہ وہاب ریاض نے تیسری وکٹ حاصل کرتے ہوئے کپتان چندی مل کو بھی آؤٹ کرکے سری لنکا کی پانچویں وکٹ بھی گرا دیں۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 5 وکٹوں پر 34 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی 220 رنز کی برتری کے ساتھ مجموعی برتری 254 رنز کر لی۔

خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں کرونارتنے کی 196 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024