• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سعودی عرب: شاہی محل پر فائرنگ، 2 سیکیورٹی گارڈ ہلاک

شائع October 8, 2017

سعودی عرب کے پورٹ شہر جدہ میں قائم شاہی محل کے باہر ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اپنی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ روز السلمان محل کے مغربی گیٹ کے سامنے ایک مسلح شخص نے گاڑی سے نکل کر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: قطیف اور مدینہ منورہ میں خود کش دھماکے، 4 ہلاک

مسلح شخص کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈز ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

وزارت داخلہ نے حملہ آور کی شناخت 28 سالہ سعودی شہری منصور بن حسین بن علی بن الفاہد العمری کے نام سے کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مسلح شخص کلاشن کوف سے لیس تھا جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 20 افراد ہلاک

خیال رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

جس کے بعد سعودی عرب میں خود کش دھماکوں اور فائرنگ جیسے واقعات سامنے آنے لگے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024